
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں دم توڑتا پرنٹ میڈیا کے عنوان سے بنائی گئی دستاویزی فلم کی پہلی نمائش 19 اکتوبر 2025 کو کراچی پریس کلب کے ابراہیم جلیس ہال میں شام 4 بجے ہو گی۔ مذکورہ دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر پروڈیوسر ریاض عاجز ہیں جو اس سے قبل بھی متعدد دستاویزی فلمیں بنا چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق صحافیوں اور صحافت کے مسائل سے ہے۔ مذکورہ دستاویزی فلم کی فائن ٹی وی اور ڈاکیومیٹری ٹی وی کی پیشکش ہے جبکہ اس کی تیاری میں معروف صحافی الطاف مجاہد، شاہد غزالی، ابراہیم خان، وارث رضا اور شبیر غوری نے معاونت کی ہے۔ دستاویزی فلم پاکستان میں دم توڑتا پرنٹ میڈیا کی پہلی نمائش کے اس پروگرام کی صدارت روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر اور اے پی این ایس کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک کر رہے ہیں جبکہ سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے سابق ایڈیٹر نصیر ہاشمی، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری مقصود یوسفی، پی ایف یو جے کے سابق صدر جی ایم جمالی، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل اور اخبار فروش تنظیم کے کراچی کے موجودہ صدر اقبال نون کی تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض نامور صحافی شاہد غزالی اور وارث رضا انجام دینگے۔ مذکورہ دستاویزی فلم میں دیگر کے علاوہ معروف صحافی آغا خالد، پی پی آئی نیوز ایجنسی کے چیئرمین اویس اسلم، معروف پریس فوٹو گرافر رضا حیدر اور دیگر کے بھی تاثرات شامل کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments























