تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار نوجوان پولیو ورکر عزیزاللہ شیرانی دوران انسداد پو لیو مہم جاں بحق ہوگیا۔

خبرنامہ نمبر7792/2025
لورالائی16, اکتوبر ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کی ہدایات پر سب انسپکٹر عبدالقدیر جلالزئی اور پولیس ٹیم نے کارروائی عمل میں لائی۔
گزشتہ روز لورالائی کوئٹہ روڈ سپین مسجد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار نوجوان پولیو ورکر عزیزاللہ شیرانی دوران انسداد پو لیو مہم جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈائیو بسوں اور ان کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت محمداللہ ولد حیدر علی قوم بادیزئی ساکن پشین (سپر سدا بہار ڈائیو کمپنی) اور ظہورآحمد ولد خیرمحمد قوم سرپرہ ساکن کوئٹہ (الیوسف ڈائیو بس کمپنی) کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں ڈرائیوروں کے خلاف ایس ایچ او پولیس تھانہ صادق علی شہید مشتاق احمد کے مدعیت میں تیز رفتاری،غفلت لاپرواہی اور قتل بالسبب،کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد دونوں ڈائیو بسیں موقع سے فرار ہوگئیں پولیس نے تعاقب کی اور تنگ لیویز چیک پوسٹ کے انچارج امان اللہ اور ان کی ٹیم کے تعاون سے ہر دو ڈرائیورں کو حراست میں لیکر انکی بسیں قبضے میں لیے گئے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

خبرنامہ نمبر7791/2025
کوئٹہ 16 اکتوبر ۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی جدائی ایک ایسا دکھ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں، تاہم اللہ تعالیٰ کی ذات سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے

لورالائی 16 اکتوبر۔صوبائی مرسی کور کی جانب سے محکمہ صحت لورالائی اور ایک نجی لیبارٹری کو جدید ای پی ایم (EPM) مائیکروسکوپ فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ جدید آلات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حلیم عثمان خیل کے حوالے کیے گئے، جنہوں نے اس اقدام کو صحت کے شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ڈاکٹر حلیم اتمانخیل کا کہنا تھا کہ یہ مائیکروسکوپس علاقے میں تشخیصی نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، خصوصاً تپ دق، ملیریا، ڈینگی اور دیگر وبائی بیماریوں کی ابتدائی تشخیص میں مرسی کور کی جانب سے دی گئی اس معاونت سے نہ صرف سرکاری بلکہ نجی سطح پر بھی لیبارٹری سہولیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گاای پی ایم مائیکروسکوپ کی نمایاں خصوصیاتہائی ریزولوشن لینز: جراثیم اور دیگر خردنامیوں کی واضح تصویر فراہم کرتا ہےطاقتور ایل ای ڈی روشنی کم روشنی والے ماحول میں بھی درست مشاہدہ ممکن بناتی ہے ۔کم توانائی خرچ کرنے والی ٹیکنالوجی بجلی کی بچت میں معاونپائیدار اور پورٹ ایبل ڈیزائن: فیلڈ ورک میں آسانی سے استعمال کے قابلڈیجیٹل آوٹ پٹ کی سہولت: نتائج کو کمپیوٹر پر محفوظ اور تجزیہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مرسی کور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے تعاون سے ضلع لورالائی میں صحت کی سہولیات مزید مستحکم ہوں گی، اور غریب و نادار مریضوں کو بروقت تشخیص کی سہولت میسر آئے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر7794/2025
لورالائی 16اکتوبر۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ کا ڈسٹرکٹ میڈیسن اسٹور لورالائی کا دورہ۔ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لورالائی ڈویژن ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے آج ڈسٹرکٹ میڈیسن اسٹور لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد اسٹور میں موجود ادویات کی دستیابی، اسٹوریج کے انتظامات اور مجموعی فعالیت کا جائزہ لینا تھا تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔دورے کے دوران ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے اسٹور میں رکھی گئی مختلف اقسام کی ادویات کا معائنہ کیا، ان کی معیاد، معیار اور سٹاک رجسٹر کے اندراجات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور پر اس امر پر زور دیا کہ تمام ضروری ادویات مناسب مقدار میں دستیاب ہونی چاہئیں، اور انہیں صاف و محفوظ ماحول میں ذخیرہ کیا جانا چاہیے تاکہ مریضوں کو بروقت اور مو¿ثر علاج میسر آ سکے۔اس موقع پر اسٹور انچارج فارماسسٹ عبدالمنان ملازئی اور اسٹور کیپر عبدالواحد میرزئی نے ڈائریکٹر ہیلتھ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں انہوں نے اسٹور کے موجودہ انتظامی ڈھانچے، ادویات کی ترسیل کے عمل، اسٹاک میں موجود کمی بیشی، اور بعض عملی مشکلات سے آگاہ کیا جن میں فنڈز کی قلت، بعض اہم ادویات کی عدم دستیابی، اور گودام کی ناکافی گنجائش شامل ہیں۔ڈاکٹر مقبول احمد کاکڑ نے مسائل غور سے سنے اور کہا کہ محکمہ صحت عوامی فلاح کے لیے دستیاب وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسٹور میں درپیش مشکلات کو متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا اور ان کے جلد از جلد حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوا کی دستیابی صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ناقابل قبول ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اسٹور کے عملے کی محنت اور ذمہ داری کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اسٹاک مینجمنٹ کو مزید موثر بنائیں، اور ہر مرحلے پر شفافیت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اصلاحات جاری ہیں اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔