مرتضی وہاب پارکس کے کمرشل استعمال کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے مئیر کراچی اور ڈائریکٹر پارکس نے اعلی عدالت سے رجوع کرلیا مرتضی وہاب نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ پارکس کا کمرشل استعمال غیرقانونی قرار دیا تھا

سپریم کورٹ / کراچی رجسٹری

مرتضی وہاب پارکس کے کمرشل استعمال کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے

مئیر کراچی اور ڈائریکٹر پارکس نے اعلی عدالت سے رجوع کرلیا

مرتضی وہاب نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی

سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ پارکس کا کمرشل استعمال غیرقانونی قرار دیا تھا

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو بھی غیرقانونی قرار دیا تھا

کیا رفاہی پلاٹوں پر سہولیات کے عوض رقم وصول کرنا کمرشل سرگرمی ہے، درخواست میں سوال اٹھادیا

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے، درخواست میں استدعا

درخواست میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے 9 ٹاون چئیرمین کو بھی فریق بنایا گیا ہے

واضح رہے اگست میں اپوزیشن لیڈر اور 9 ٹاون چئیرمین نے پارکوں کے کمرشل استعمال کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی

ہائیکورٹ کے فیصلے کہ بعد متعدد ٹاؤنز نے ان کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے مختلف پارکوں میں سرگرمیوں کے خلاف نوٹسز بھی جاری کئے تھے

تاحال ہائیکورٹ کے فیصلے میں موجود بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت شہر کے 9 بڑے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں