
گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا: “چلیں پھر جاوید نہاری ساتھ چلتے ہیں”- گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعظم کے درمیان خوشگوار اور دلچسپ مکالمہ
کراچی (16 اکتوبر)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعظم کے درمیان خوشگوار اور دلچسپ مکالمہ
* وزیر اعظم نے حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کیا
* گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا: “چلیں پھر جاوید نہاری ساتھ چلتے ہیں”
=====================
کراچی (16 اکتوبر)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات، ترجمان
* ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق و دیگر رہنما شریک
* بین الاقوامی اور ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال
* گورنر سندھ نے وزیراعظم کو مصر میں “عزہ امن معاہدہ” میں شرکت پر مبارکباد دی
* وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر پورے پاکستان کو فخر ہے، گورنر سندھ
=================
کراچی (16 اکتوبر)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
* گورنر سندھ کا پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود سے دلی تعزیت کا اظہار
* اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، گورنر سندھ
* دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، گورنر سندھ
=
======================
کراچی (16 اکتوبر)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا خیبر پختونخوا میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران 34 فتنہ الہندستان کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش
* کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ گورنر سندھ
* آخری دہشتگرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہیں گے۔ گورنر سندھ
* دہشتگرد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، ان کا خاتمہ ہی ملک میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ گورنر سندھ
=================
کراچی (16 اکتوبر )
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یومِ خوراک پر پیغام
* بہتر خوراک اور روشن مستقبل کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ
* موجودہ حکومت غذائی تحفظ اور زرعی ترقی کے لیے پائیدار اقدامات کر رہی ہے۔ گورنر سندھ
* صوبے کے ہر شہری تک متوازن اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔ گورنر سندھ
* غزہ میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ
======================
کراچی (16 اکتوبر)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان کے پہلے وزیراعظم، شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے 74ویں یومِ شہادت پر پیغام
* شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ گورنر سندھ
* لیاقت علی خان کا یومِ شہادت قومی تاریخ میں عظیم قربانی اور عزم و استقلال کی درخشاں مثال ہے۔ گورنر سندھ
* شہیدِ ملت نے وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جان نثار کر کے لازوال حب الوطنی اور وفا کی تاریخ رقم کی۔ گورنر سندھ
* لیاقت علی خان کی خدمات، قربانیاں اور قومی فکر ہمیشہ اہلِ وطن کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ گورنر سندھ
* لیاقت علی خان کے نظریات، وژن اور افکار پر عمل پیرا ہو کر وطنِ عزیز کو ایک ممتاز مقام دلایا جا سکتا ہے۔ گورنر سندھ
























