سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ، ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں مختلف مقامات پر نشاندہی کے بعد صفائی ستھرائی کے کام میں تیزی

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ، ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں مختلف مقامات پر نشاندہی کے بعد صفائی ستھرائی کے کام میں تیزی

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ اس کا رویہ اور اقدامات قابل تعریف ہیں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کے مطلوبہ کاموں کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے متعلقہ حکام نے فوری طور پر ایکشن لیا اور لیاری ندی کے پل کے اطراف جن مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی وہاں پر فوری طور پر عملہ پہنچا اور صفائی ستھرائی کے کام کو انجام دیا اور صورتحال میں واضح بہتری اور تبدیلی دیکھی گئی اسی طرح رب کلینک کے سامنے اور کنٹینٹل بیکری کے سامنے بھی مختلف مقامات پر اور اسکولوں والی سڑک پر بعض مقامات پر کچرے کی نشاندہی کی گئی تھی وہاں پر حملے میں پہنچ کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو سنبھالا اور صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ۔ شہریوں کو بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ اور عملے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے گھروں اور گلیوں سے کچرا اٹھانے والوں کی تربیت بھی ضروری ہے جو مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر لگا دیتے ہیں حالانکہ روزانہ گاڑیاں اتی ہیں اور مختلف مقامات پر ڈسٹ بن رکھے گئے ہیں شہریوں کو خود بھی ان چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے اور جو لوگ سڑکوں پر جا بجا کچرا پھینکتے ہیں ان میں احتیاط کرنی چاہیے ہمیں اپنے علاقوں کو اپنے گلی محلوں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں خود بھی اپنی ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے خود بھی کچرا نہیں پھینکنا چاہیے اور اپنے بچوں کو اور دیگر لوگوں کو بھی ایسا کرنے سے منع کرنا چاہیے کچرہ صرف مخصوص مقامات پر اور ڈسٹ بن کے اندر پھینکنا چاہیے اگر ہم اپنے شہر کو خوبصورت رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے تو ہمارا شہر زیادہ خوبصورت اور صاف ستھرا نظر ائے گا