
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے زیبسٹ زیب ٹیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ وحیدہ مہیسر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں ہیڈ آف چیپٹر محترمہ نورالعین چانڈیو، پروگرام مینیجر ارسما جہانگیر، فنانس کنٹرولر نبیل شیخ و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر چنیسر ٹاؤن کے وائس چیئرمین ندیم خیالی اور اعظم بستی کے یوسی چیئرمین طارق آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وفد نے صوبائی وزیر سعید غنی کو زیب ٹیک کی اعظم بستی چنیسر ٹاؤن میں زیب ٹیک جی پی آئی کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
محترمہ وحیدہ مہیسر نے صوبائی وزیر سعید غنی کو مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے مستقبل میں مزید کورسز سمیت حالیہ جاری مختلف ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسز بالخصوص آئی ٹی کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے صوبائی وزیر کو انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے درپیش مسائل بالخصوص علاقہ میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہونے والی دشواریوں سے بھی آگاہ کیا۔
زیبٹیک جی پی آئی اعظم ٹاؤن کی کارکردگی بلاشبہ قابل رشک ہے۔ سعید غنی
کراچی کے پسماندہ علاقہ میں وہاں کے نواجوانوں بالخصوص بچیوں کو جدید تعلیم کی فراہمی پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ سعید غنی
مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ زیبسٹ کا زیب ٹیک نوجوانوں کو آئی ٹی، مختلف فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ سعید غنی
سندھ حکومت اس سلسلے میں زیبسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور ہم مل کر کام کریں گے۔ سعید غنی
زیبسٹ زیب ٹیک اعظم بستی چیپٹر کے لئے سولر کی فراہمی اور یہاں کے بچوں کو تمام شعبوں میں تعلیم کی مفت فراہمی ہے لئے بھی جلد ہی وزیر اعلٰی سندھ سے بات کرکے اس معاملہ کو حل کروایا جائے گا۔ سعید غنی
علاقہ کے منتخب نمائندوں کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ زیبسٹ زیب ٹیک کے اعظم بستی چیپٹر کا وقتا فوقتا دورہ کریں اور جو بھی مشکلات ہوں ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ سعید غنی کی وفد کو یقین دیانی۔























