دو روز میں آٹھ لاکھ 64 ہزار پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے گئے جبکہ 34 ہزار انکاری بچوں مین سے گیارہ ہزار بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی،

انسداد پولیو مہم، انکاری میں سے تیس فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل
16 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو کی جاری مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ دو روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈی نیٹر سعود یعقوب نے شرکت کی اور کمشنر کراچی کو انسدادپولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا، کمشنر کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو روز میں آٹھ لاکھ 64 ہزار پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے گئے جبکہ 34 ہزار انکاری بچوں مین سے گیارہ ہزار بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کی گئی، اس طرح انکاری بچوں میں اب تک تیس فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی ہے، کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ جاری مہم کے اختتام سے قبل ویکسی نیشن کا ہدف حاصل ہو۔ فیصلہ کیا گیا کہ جو بچے رہ جائین گے انھیں مہم کے بعد خصوصی کیچ اپ پروگرام کے ذریعے ان کی ویکسی نیشن کی جاے گی۔
==================

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اپنے حلقے میں پولیو مہم کا جائزہ لیا، عدم تعاون پر قانونی کارروائی کا فیصلہ
16 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (جنگ نیوز ) قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اپنے حلقے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پولیو مہم کا جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر سا ؤتھ جاوید نبی کھوسو اور اسسٹنٹ کمشنر سول لائن احمد مرتضیٰ سے مذاکرات کرکے اپنے حلقے کے کچھ علاقوں میں انسداد پولیو مہم میں والدین کے عدم تعاون پر فوری قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے، انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنائیں۔