صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں، جو معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں

خبرنامہ نمبر7790/2025
کوئٹہ ، 15اکتوبر 2025:۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں، جو معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سینٹرل پولیس آفس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی برادری ان پہلووں کو اجاگر کرتی ہے جو عموماً نظرانداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے صحافیوں کے طرزِ عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مثبت لائحہ عمل سے معاشرے میں گمراہ گن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے میڈیا ایک عظیم معاشرے کی تعمیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے دورِ حاضر میں میڈیا کے مثبت رول سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔اس موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر ٹو آئی جی پولیس بلوچستان مس رابعہ طارق بھی موجود تھیں۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے نومنتخب صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید کو مبارکباد پیش کی۔ آئی جی پولیس نے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری آئندہ بھی معاشرتی اصلاح اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی تجاویز اور تنقید مثبت انداز میں جاری رکھے گی۔