میرپورخاص عدالت نے 2 ملزمان کو 25/25 سال قید سمیت دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص عدالت نے 2 ملزمان کو 25/25 سال قید سمیت دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص سید ندیم ظفر ہاشمی کی معزز عدالت کا بڑا فیصلہ میرپورخاص ڈگری پولیس اسٹیشن کے کرائم نمبر 134/2018 کے سیکشن 302 کے تحت داخل FIR میں نامزد ملزمان مولا بخش رند اور نظیر رند کو جرم ثابت ہونے پر 25/25 سال قید سمیت دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے یاد رہے کے کچھ وقت قبل مذکورہ کیس میں نامزد وزیر علی رند جو مولا بخش اور نظیر رند کا سگا بھائی ہے جسے بھی 25 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی