ڈائیلاسز سینٹر میرپورخاص ایک بہترین ادارہ ہے جو مقامی مریضوں کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کے گردوں کے امراض کے مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے اس ضمن میں ڈائیلاسز سینٹر کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں

میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ ڈائیلاسز سینٹر میرپورخاص ایک بہترین ادارہ ہے جو مقامی مریضوں کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کے گردوں کے امراض کے مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے اس ضمن میں ڈائیلاسز سینٹر کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں یہ بات انہوں نے ڈائیلاسز سینٹر کے درپیش مسائل کے حل کے لیے کمشنر کمیٹی ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈائیلاسز سینٹر میں بجلی کی فراہمی بخاری فیڈر سے کی جا رہی ہے جس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے ڈائیلاسز سینٹر میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے ڈائیلاسز سینٹر میں بجلی کی فراہمی بخاری فیڈر کے بجائے رضوی فیڈر سے منسلک کی جائے تاکہ ڈائیلاسز سے متاثرہ مریضوں کا بروقت اور بہتر طور پر علاج معالجہ ہو سکے. اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو بشارت حسین ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو امیر محمد میمن، اسسٹنٹ ایس ای حیسکو آفیس واحد بخش خاصخیلی، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی، اعزازی سیکرٹری ادارہ فلاح بہبود انسانیت منصور احمد چیمہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.