وزیرداخلہ محسن نقوی کی انسدادِ پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، شہید اہلکار کو خراج عقیدت


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالکبیر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ محسن نقوی نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے خدمات انجام دینے والی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ایسے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔