میرپورخاص. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار اور ڈبلیو ایچ او ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد کے ہمراہ پولیو مہم کے کاموں کا جائزہ

میرپورخاص
رپورٹ ؛ تحسین احمد خان
میرپورخاص. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار اور ڈبلیو ایچ او ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد کے ہمراہ پولیو مہم کے کاموں کا جائزہ

میرپور خاص. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ماں اور بچے کی صحت مرکز پرانی میرپور کا دورہ کرکے پولیو مہم کے کام کا جائزہ لیا.

میرپور خاص. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ایریا انچارجز اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ پولیو کے انکاری کیسز اور گھروں میں بچوں کی عدم موجودگی کی تفصیلات لے کر تشکیل کردہ سپورٹ ٹیم کو فراہم کی جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے.

میرپور خاص. پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس قومی فریضے کو ذمہ داری سے ادا کیا جائے. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی

میرپور خاص. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے بنیادی صحت مرکز محرم کانیہو ، ٹرانزٹ پوائنٹ سندھڑی ، کھپرو. سانگھڑ روڈ، ماں اور بچے کی صحت مرکز ہنگورنو، ٹرانزٹ پوائنٹ تگوسر موڑ میں پولیو کے کاموں کا جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں یکجہ ہو کر کام کرنے کی ہدایت کی. اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سندھڑی افراز سعید ، مختیار کار آصف علی عمرانی، تعلقہ فوکل پرسن ڈاکٹر رشید مری بھی موجود تھے.