جاپان:میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اورچیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جاپان کے شہر ٹویوٹا میں منعقدہ ورلڈ میئرز کانفرنس 2025 میں شریک ہیں،


جاپان:میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اورچیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جاپان کے شہر ٹویوٹا میں منعقدہ ورلڈ میئرز کانفرنس 2025 میں شریک ہیں، جہاں وہ عالمی سطح پر پاکستان کے بلدیاتی نظام کو اجاگر کر رہے ہیں۔
یہ عالمی کانفرنس اقوامِ متحدہ، یو این ڈی ای ایس اے (UN DESA)، یو این ہیبیٹیٹ (UN-Habitat) اور حکومتِ جاپان کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ افتتاحی دن میں دنیا بھر کے بلدیاتی رہنما شریک ہوئے، جنہوں نے پائیدار شہری ترقی، مقامی حکومتوں کے باہمی تعاون، اور عالمی سطح پر تجربات کے تبادلے پر تفصیلی گفتگو کی۔


پاکستان کی نمائندگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ شرکت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت بلدیاتی قیادت کے عالمی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 🌍🇵🇰
#InternationalMayorsConference2025 #ToyotaCity #Japan #MurtazaWahab #MayorKarachi #SyedKumailHyderShah #DistrictCouncilSukkur #UNHabitat #UNDESA #LocalGovernance #PPP #BilawalBhuttoZardari #Pakistan #sustainabledevelopment