
ریجنل ڈائریکٹر DEPD حیدرآباد کا این ڈی ایف بحالی مرکز قاسم آباد کا دورہ
حیدرآباد: محکمہ بااختیاری برائے افراد باہم معذوری (DEPD) حیدرآباد کے ریجنل ڈائریکٹر منیر احمد ڈھوٹ نے این ڈی ایف بحالی مرکز، قاسم آباد، حیدرآباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران منیر احمد ڈھوٹ نے این ڈی ایف بحالی مرکز میں ذہنی معذوری کے شکار بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا اور مرکز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے این ڈی ایف کی بحالی اور بااختیار بنانے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ادارے کی لگن کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اس موقع پر صدر این ڈی ایف پاکستان عابد لاشاری نے ریجنل ڈائریکٹر کو مرکز میں فراہم کی جانے والی مختلف بحالی خدمات جیسے کہ فزیوتھراپی، سائیکو تھراپی، اسپیچ تھراپی، آکوپیشنل تھراپی جیسی مفت
سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جو محکمہ DEPD، حکومتِ سندھ کے تعاون سے 100 بچوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر این ڈی ایف کے پروگرام مئنیجر طارق حسین چنڑ اور این ڈی ایف حیدرآباد کی مئنیجر ردا فاطمہ بھی موجود تھیں۔























