بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے کہ اس پر کیا تبصرہ کیا جائے: سینیٹر عرفان صدیقی
===========
انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے
For more news jeeveypakistan.com
===========
عرفان صدیقی نے کہا کہ جھوٹے شخص کا حافظہ نہیں ہوتا، شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا جھوٹ سچ سمجھا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دو دن سے پریس کانفرنس میں انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھایا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی انتخابات پر دھاندلی کے الزامات لگے ہیں۔
اس کا بھی مودی کے اوپر بہت بڑا دباؤ پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خارجی سطح پر بھی مودی حکومت کی رسوائی ہو رہی ہے، کسی ایک نے بھی پہلگام کے حوالے سے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست بہار میں اگر بی جے پی الیکشن ہار جاتی ہے تو اس کی پوزیشن کمزور ہو جائے گی، بی جے پی بہت مشکل میں ہے، بی جے پی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔
For more news jeeveypakistan.com
===========

==========
Courtesy jang news urdu























