
لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ پاکستان کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے لاڑکانہ پہنچ کر ٹارگیٹڈ فائرنگ میں قتل اور زخمی ہونے والے تاجر سنجے اور رونق کمار کے ورثاء سے ملاقات واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے

فریال تالپور کے ہمراہ ایم پی اے سردار سہیل انور سیال بھی موجود تھے، فریال تالپور کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری خود کو تنہا نا سمجھے سندھ اور پاکستان کا بچہ بچہ


ان کے ساتھ ہے، بزدلانہ کارروائیوں سے اقلیتی برادری کو نقل مکانی پر مجبور نہیں کیا جا سکتا پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دینگے، سندھ حکومت اقلیتوں کی جان مان تحفظ کی زمہ دار ہے، سنجے اور رونق کمار کو قتل

اور زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ایسا واقعات کی روکتھام کے لیے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں























