چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیر صدارت کونسل کا اجلاس۔

لیاقت آباد ٹاون کی حدود میں واقع الطاف بریلوی روڈ بیلٹ پر واقع پارک کو شہدائے فلسطین پارک کے نام سے منسوب کر نے کی منظوری
لیاقت آباد ٹاون میں تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے:فراز حسیب
مورخہ:13 فروری 2025
کراچی ( ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب کی ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، ٹاؤن میونسپل کمشنر، دریا خان پتافی، کوآردینیٹر صغیر احمد انصاری، لیاقت آباد ٹاؤن کے یوسی چئیر مینز، وائس چئیر مینز، ڈائریکٹرکونسل محمد وسیم، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران بھی موجو د تھے۔ اجلاس کا آغازتلاو ت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد چیئرمین فراز حسیب، لیاقت آباد ٹاون کے چچا مرحوم طاہراحمد، محکمہ تعلیمات کے افسر مرحوم اویس اختر شمیم، نجمہ ماجد صاحبہ کے شوہر مرحوم ماجد صاحب ورفیعہ آفتا ب کی بہن کے شوہر آفتاب صاحب کے انتقال پر تمام مرحومین کے ورثاء سے ایوان کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور تمام مرحومین کے لئے مغفرت اور مرحومین کے جنت میں درجات بلند ہونے کی دعا کی۔ بعد ازاں چیئرمین فراز حسیب، لیاقت آباد ٹاون نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتظامیہ لیاقت آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے، ہم اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں اسی لیے آج کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے تاکہ عوا م کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون میں تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی یونین کمیٹی نمبر:7 لیاقت آباد نمبر 2 میں واقع پارک کو ” تعلیمی باغ” کے نام سے منسوب کر نے کی منظوری دی تاکہ علاقہ مکینو ں کو صحت مندانہ ماحول مل سکے۔ اس موقع پر انہوں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچے اس پارک میں چہل قدمی اور کھیلو ں کی سرگرمیوں کے ذریعے زیادہ سے زیا دہ فائدہ اٹھائیں۔ اس کے علاوہ چئیر مین فراز حسیب لیاقت آباد ٹاؤن نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی حدود میں واقع الطاف بریلوی روڈ بیلٹ پر واقع پارک کو ” شہدائے فلسطین ” پارک کے نام سے منسوب کر نے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکینوں خصوصاً بچوں کو فلسطین میں جاری ظلم و ستم پر توجہ مبذول ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مظلوم عوام کو اظہار یکجہتی کا پیغام ملے۔ بعد ازاں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون،فراز حسیب نے تما م اکابرین و افسران سے مخاطب کر تے ہوئے کہا کے سب اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے کام کے ذریعے ان پارکوں کی حفاظت و ترقی کے لیے اپنا بھر پور حصہ ڈالیں۔
جاری کردہ:۔

فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
لیاقت آباد ٹاون