شکارپور پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی زمین تنگ، 20 لاکھ کے انعام والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ


شکارپور پولیس مقابلہ، ڈاکوؤں کی زمین تنگ، 20 لاکھ کے انعام والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ

گرفتار مجرم کی شناخت شریف عرف ٹکی لولائی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ

گرفتار مجرم قتل، ڈکیتی، چوری اور ڈکیتی سمیت 12 سنگین مقدمات میں مطلوب/ملوث ہے۔ ایس ایس پی شکارپور

ملزم کو آج بادی تھانے کی حدود میں گاؤں سومرانی تاڑاؤ کے قریب مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ

مجرم کی گرفتاری کے لیے تھانہ نیو کرمنل کے ایس ایچ او خلیل احمد رند پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

گرفتار مجرم انتہائی خطرناک اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

محمد عاشق پٹھان کی رپورٹ۔


============================
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نےکہا ہے کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہیں ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے۔

کراچی سے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹنگ پروگرام خرابیوں سے بھرپور ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہیں ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کرکٹ صرف پنجاب اور کے پی تک نہیں، کراچی میں بھی ہے۔

وزیر کھیل سندھ نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے۔