سابق صدر و سابق وزیراعظم اور ازاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ازاد کشمیر اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے جمعرات کو بانی پاکستان قائداعظم کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق صدر و سابق وزیراعظم اور ازاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ازاد کشمیر اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے جمعرات کو بانی پاکستان قائداعظم کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ۔میڈیا سے گفتگو میں سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ مقبوصہ کشمیر بھارتی مظالم کی شدید مذید کرتے ہیں۔مقبوصہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو بھارت طاقت کے زور پر دبا نہیں سکتا۔عالمی برادری مقبوصہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکے۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کیا جائے۔پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ہم ان کی اخلاقی مدد جاری رکھیں۔کشمیری عوام کی آواز ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں۔پیپلز پارٹی کشمیر کے عوام کی ترجمان ہے۔ہم ان کی پر امن جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ان کے ساتھ ہیں۔حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دے۔