()سید عبداللہ شاہ، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تعلقہ اسپتال سے شروع ہونے والی سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کو ان تھک محنت اور بہترین سروسز فراہم کرنے کے بدولت پوسٹ گریجویٹ ٹیچنگ اور ٹریننگ اسپتال کا درجہ ملنا باعثِ اعزاز ہے۔ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لیے سرجری، میڈیسن اور پیڈز ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔ سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دینے پر اہل علاقہ اور دیگر نے وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ہیلتھ منسٹر سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کی شروعات تعلقہ اسپتال سے ہوئی تھی جو انتھک محنت اور جدوجہد کے بدولت اب پوسٹ گریجویٹ تک پہنچ گئی ہے. سیہون شہر کے آس پاس رہنے والے شہریوں نے سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے ڈاِئریکٹر ڈاکٹر معین الدین صدیقی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.
Load/Hide Comments