لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر شہید بے نظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں تقریب اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر ایم این اے خورشید احمد جونیجو، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو، سابق صوبائی وزیر داخلہ ایم پی اے سہیل انور سیال، ایم پی اے عادل الطاف انڑ، پیپلز پارٹی ضلعی جنرل سیکرٹری و چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، سٹی لاڑکانہ کے صدر خیر محمد شیخ، جنرل سیکرٹری و میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کرکے یوم تاسیس کا 57 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ آج ہم 57واں یوم تاسیس منانے جمع ہوئے ہیں آج سے ستاون سال قبل لاہور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اس پارٹی کی بنیاد رکھی پیپلزپارٹی پہلے دن سے عوامی حمایت یافتہ جمہوری سیاسی جماعت رہی جس نے ملک کو پہلا آئین دیا اور پارٹی لیڈر شپ نے اپنی جانوں کے نذرانے دیے انکا مزید کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں بستے ہیں بھٹو شہید نے ایوب کی آمریت کو لات مار کر کہا میں عوامی نمائیندہ ہوں اور پھر عوامی منشور لے کر اقتدار میں آئے تو پوری دنیا پر چھا گئے اور فخر ئے ایشیا کہلائے انہوں نے عوام سے کیے تمام واعدوں کو پورا کیا اور عوام کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی شہید بے نظیر بھٹو نے بھی جمہوریت اور عوام کی خاطر بہت تکالیف کا سامنا کیا شہید محترمہ نے آمریت، دہشتگردی، بم دھماکوں اور وقت کے آمروں کا سامنا کیا اور عوام کی خاطر اپنی جان قربان کردی، انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جلسے میں خواتین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو لنک پر خطاب سنا، اس موقع پر لاڑکانہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
Load/Hide Comments