اپیک اجلاس کا حاصل کیا؟

اعتصام الحق ثاقب
اپیک رہنماؤں کا اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا ۔ایک ایسا اجلاس جو دنیا کی معیشت کے لیے بھی اہم تھا اور سیاست کے لیے بھی ۔ اپیک نے  اپنے قیام سے ہی   آزاد تجارت اور سرمایہ کاری ، اور اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو فروغ  دیتے ہوئےخطے میں معاشی انضمام  کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔ ایشیا بحرالکاہل خطے کی بڑی معیشتوں نے بھی اس کھلے اور تعاون کے ماحول سے فائدہ اٹھایا ہے۔ پیرو کے شہر لیما میں 13 سے 15 نومبر تک منعقد ہونے والے   اپیک یعنی ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کی تنظیم کے  رہنماؤں کا 2024 کا  غیر رسمی اجلاس متعلقہ خطوں اور ممالک کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوا کہ وہ مسلسل جنگوں، بحرانوں اور  عالمگیریت کے سنگین چیلنجوں کے  سامنے  علاقائی تعاون کو مضبوط  کرنے  اور پائیدار اقتصادی ترقی اور جامع سماجی ترقی کے حصول کی مخ؛صانہ کوششیں کریں  تاکہ ممالک کے درمیان مشترکہ مشاورت اور مشترکہ تعمیر کو فروغ دیا جا سکے  اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی حاصل کی جا سکے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اکیسویں صدی ایشیا بحرالکاہل خطے کی صدی ہے اور یہ یکجہتی اور تعاون کی صدی ہونی چاہیے  ۔اس لئے  یہ ہر ملک کے مفاد میں ہے کہ وہ ایشیا بحرالکاہل تعاون کو فروغ دے اور ایک خوشحال اور  متحدہ ایشیا بحرالکاہل خطے کی تعمیر کرے۔ صرف  اتحاد اور  تعاون کے ذریعے ہی تصادم اور  زیرو سم گیم کی پرانی سوچ  اور جنگل کے قانون  سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے  اور یکجہتی اور تعاون کے “دوستوں کے دائرے” کو مسلسل وسیع  کیا جا سکتا ہے ، بات چیت کے ذریعے اختلافات کو ختم کیا جا سکتا ہے ، تعاون کے ساتھ مسابقت کو ختم  کیا جا سکتا ہے ، اور دنیا میں یقین اور استحکام پیدا  کیا جا سکتا ہے
اجلاس میں چین اور امریکہ جیسی دو بڑی معیشتوں کی بھی شرکت رہی اور دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اس موقع پر آپس میں ملاقات بھی کی ۔اپنے خطاب میں چین کے صدر نے وقت کے عمومی رجحان کو سمجھنے اور عالمی خوشحالی کے مشترکہ فروغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا اور  بحرالکاہل کے ممالک اقتصادی عالمگیریت ضم ہو چکے ہیں اور مشترکہ مفادات کی حامل برادری ،خوشحالی اور نقصان دونوں کے لئے مشترکہ طور پر ذمہ دار ہے ۔ چین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی عالمگیریت کی سمت کی درست ہنمائی اور معاشی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ضروری ہے ۔
اپیک رہنماؤں کے اس اجلاس کے دوران اجلاس میں موجود مختلف رہنماؤں نے باہمی ملاقاتیں بھی کیں ۔یہ ایک اچھا موقع ثابت ہوا جہاں اجلاس کے ایجنڈا سے ہٹ کر بھی مختلف ممالک نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے کوششیں کیں جس کے مثبت اثرات یقینا خطے ایشیا پیسفک خطے سمیت پوری دنیا پر پڑٰیں گے۔اجلاس میں یئہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئیندہ سال کا اجلاس چین میں ہوگا جس میں تمام فریقوں کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، پوتراجایا وژن 2040 کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، ایشیا پیسیفک کمیونٹی اور ایشیا پیسیفک فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر کو فروغ دینے،اور  مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتائج کے لیے کوششیں کی جائیں گی اور مقاشی ترقی میں تیز رفتار کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا ۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================