ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشز اپنے نام کر لی

ایڈیلیڈ ٹیسٹ پانچویں دن اختتام پذیر ہوا، جہاں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 3-0 سے جیت لی اور ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھی۔ آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لیے 228 رنز درکار تھے۔ جیمی اسمتھ نے 60، وِل جیکس نے 47 جبکہ برائیڈن کارس نے 39 رنز بنا کر اچھی مزاحمت دکھائی، تاہم ہدف بہت زیادہ تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ الیکس کیری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔