
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی عوام کیلئے قربانی کا باب خون سے لکھا گیا، سید ناصر حسین شاہ
کراچی: شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹیلنٹیڈ ایوارڈ کی 12 ویں تقریب ابراہیم جویو آڈیٹوریم کراچی میں شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا میرے لئے یہ فخر کی بات ھے کہ اپنی شہید قائد سے منصوب ایوارد ان شخصیات کو دے رھا ھوں جنہوں نے اپنی فیلڈ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ سید ناصر حسین شاہ سے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے جدوجہد ان کے خون سے عبارت ھے۔ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کیا کہ گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان اس بات کا گواہ ہے کہ بھٹو خاندان نے دعوی نہیں کیا بلکہ اپنا خون دیکر جمہوریت کی آبیاری کی ھے۔
سید ناصر حسین شاہ نے اس موقعہ پر ایوارڈ لینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔


























