شدید بارش کے باعث دبئی اور پاکستان کے درمیان فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے دبئی اور شارجہ کی 18 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ دبئی سے کراچی کی غیر ملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں، فیصل آباد سے دبئی کی 2 پروازیں، لاہور سے دبئی کی 3 پروازیں منسوخ، پشاور سے دبئی کی 6 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس کی 67 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ لاہور کی 16، کراچی کی 12، اسلام اباد کی 21، ملتان ایئرپورٹ کی 8 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ کی 2 ،پشاور کی 4 ،اسکردو اور کوئٹہ کی 2، 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہے۔


























