سکھر – آئی بی اے سکھر، گھنٹہ گھر، سندھو اور فوڈ بلاگ –


سکھر – آئی بی اے سکھر، گھنٹہ گھر، سندھو اور فوڈ بلاگ – سندھ کا شہزاد قسط 3

سکھر – آئی بی اے سکھر، گھنٹہ گھر، سندھو اور فوڈ بلاگ – سندھ کا شہزاد قسط 3
Sukkur – IBA Sukkur, Ghanta Ghar, Sindhu and Food Vlog – Sindh ka Shehzad Episode 3

======================

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 14 فروری 2026 بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، یہ انتخابات یونین کونسلز، ضلع کونسلز، ٹاؤن کمیٹیز، میونسپل کمیٹیزاورمیونسپل کارپوریشنزکے لئے منعقد کئے جائیں گے۔

اہم مراحل میں 19 دسمبر2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کے اجرا کا نوٹس جاری کیا جائے گا، جبکہ 22 سے 26 دسمبر تک امیدواراپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

27 دسمبر کو ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی اور 29 دسمبر تا 2 جنوری 2026 تک کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ اپیلیں 3 تا 7 جنوری دائرکی جائیں گی اور 8 تا 12 جنوری تک فیصلے کئے جائیں گے۔

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن

13 جنوری کو نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی اور 14 جنوری کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 15 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شاہ بازخان نے اس نوٹیفکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتخابی مراحل شفاف اورقانونی ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اورانتخابی عمل کو امن و امان کے ساتھ یقینی بنائیں۔