دبئی میں 400 میٹر بلندی سے خاتون کا دل دہلا دینے والا اسٹنٹ وائرل

دبئی کی فضاؤں میں جھولا جھولتی خاتون نے سب کو حیران کردیا او 400 میٹر بلندی سے بےخوف و خطر کود گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کی فضاؤں حیرت انگیز اسٹنٹ کے بعد ایڈونچرکی دیوانی خاتون 400 میٹر بلندی سے بےخوف وخطرکود گئی اور ہوا کے دوش پر سفر کے بعد پیراشوٹ کے ذریعے کامیاب لینڈنگ کی۔

ولی عہد دبئی، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع متحدہ عرب امارات شیخ حمدان بن محمد بن رشید المکتوم نے دبئی کے مشہور اسکائی لائن پر اس حیرت انگیز ہوائی اسٹنٹ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا خواب دیکھنےکی ہمت کرو، اور پھراونچا جھولو۔

یہ اسٹنٹ اسکائی ڈائیو دبئی کی 15 سالہ کامیابی کے موقع پر کیا گیا، ویڈیو میں ایک اداکارہ سرخ لباس میں چھوٹے طیارے سے جھولتی نظر آتی ہیں، جس کے اوپر ایک ہوا میں تیرتا ہوا بلیمپ ہے، جس پر اسکائی ڈائیو دبئی کا لوگو اور پیغام درج ہے: “15 years of rising above ordinary.”

ویڈیو میں دبئی کے مشہور مقامات جیسے برج خلیفہ، برج العرب، ڈاؤن ٹاؤن، آئین دبئی، بلیو واٹرز آئلینڈ اور پالم جمیرہ کے اوپر سے پرواز دکھائی گئی ہے۔

خاتون پہلے جھولے پر بیٹھی نظر آتی ہیں، پھر کھڑی ہو کر سورج کے سامنے پرواز کرتی ہیں، ان کا سرخ لباس مناظر کو خوبصورت اور ڈرامائی بناتا ہے۔

اختتام پر خاتون جھولے سے چھلانگ لگاتی ہیں اور پیراشوٹ کھول کر کائٹ بیچ پر اترتی ہیں، اترنے کے بعد وہ صرف کہتی ہیں: “شاندار”۔

یہ ویڈیو اسکائی ڈائیو دبئی اور دبئی کی ایڈونچر اور جرات کو ظاہر کرتی ہے، جہاں بڑے خواب حقیقت میں بدل جاتے ہیں۔