برطانیہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کا خطرہ، ڈینجر فار لائف الرٹ جاری

برطانیہ میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر میٹ آفس نے ڈینجر فار لائف الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے کچھ علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب کا خدشہ ہے۔ سیلابی ریلے رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شہر ربیغ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ سعودی عرب کے ساحلی شہر ربیغ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی تیز ہوائوں کے ساتھ برسنے والی بارش سے شہری اور صحرائی علاقے زیر آب آگئے۔

شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا,خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔