
گورنمنٹ گرلز ھائی سکول چوبرجی گارڈن میں ایک تقریب
تقریب میں پرائمری سیشن کے طلبہ و طالبات کی خوبصورت پرفارمینس
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چوبُر جی گارڈنز، لاہور میں لوئر پرائمری سیکشن کی شاندار پریزنٹیشن اسمبلی منعقد ہوئی سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے جس میں اساتذہ اور طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ چھوٹی چھوٹی ننھی طالبات کی پُراعتماد پرفارمنس دیکھ کر والدین اور مہمانوں نے دل کھول کر داد دی۔
اسکول کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ بچیاں اپنی ماؤں کی موجودگی میں اسٹیج پر پرفارم کر رہی تھیں جو خود ایک قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ تھا۔

تقریب کے مہماناں خصوصی شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب, محمد حفیظ پرنسپل گورنمنٹ بوائز ھائی سکول چوبرجی گارڈن لاھور، کاشف شیخ اسٹینٹ ڈائریکٹر ھائر ایجوکیشن اور نعمان ملک تھے
ڈاکٹر سمیعہ ناز پرنسپل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہ ھم محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق طلبہ و طالبات کو بہتر انداز سے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر زور دے رہے ہیں تاکہ ھمارے بچے اسلامی و معاشی روایات کے مطابق زندگیاں گزر سکیں 







ڈاکٹر سمیہ ناز نے کہا کہ ھمارے بچے کل کا مستقبل ھیں اور موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کو فعال رکھنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رھی ھے انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوبرجی گارڈن ایک قدیم تعلیمی ادارے ھے جو اپنے محدود وسائل سے غریب و متوسط طبقے کے بچوں کے لیے تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ھے
ڈاکٹر سمیہ ناز نے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ گورنمنٹ سکولز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے آئیں
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے پرنسپل ڈاکٹر سمیہ ناز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوبرجی گارڈن ڈاکٹر صاحبہ کی مایہ ناز قیادت میں بہترین کارکردگی پیش کر رھا ھے
شہزاد بھٹہ نے پرنسپل ڈاکٹر سمیعہ ناز کی بہترین اور حوصلہ افزا کاوش کو سراہا کہ انہوں نے پرائمری سیکشن کی طالبات میں خود اعتمادی بڑھانے کے لیے یہ خوبصورت قدم اٹھایا۔
اس پروگرام نے نہ صرف طالبات کو اظہارِ خیال کا بہترین موقع دیا بلکہ اسکول کی تعلیمی، تربیتی اور تخلیقی ماحول کو چوبُرجی گارڈنز کے لیے ایک مثبت، یادگار اور متاثرکن سنگِ میل ثابت ہوئی۔
محمد حفیظ پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبرجی گارڈن نے بھی چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولز ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رھے ھیں انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب ثابت کرتی ھے کہ ھمارے بچے کسی سے پیچھے نہیں ھیں
تقریب میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پرنسپل و سٹاف کی محنتوں و کاوشوں کو سراہا






















