حسن علی خان کا سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کےبارہویں کانوویکیشن سے فکر انگیز خطاب ، اسٹوڈنٹس کو اپنی ذہانت اور قابلیت پر بھروسہ کرنے اور ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی ترغیب

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کےبارہویں کانووکیشن میں پاکستان کے ممتاز صنعت کار کانٹینٹل بسکٹس لمیٹڈ کہ روح رواں اور چیئرمین بورڈ حسن علی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مہمان اعزازی کے طور پر اپنے خصوصی خطاب میں فکر انگیز باتیں کیں، انہوں نے اپنی کامیابیوں اور محنت کی کہانی کا ذکر بھی کیا اور اسٹوڈنٹس پر زور دیا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی ذہانت اور قابلیت پر بھروسہ کرنا سیکھیں اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھیں اپنے ماں باپ اپنے خاندان شہر ملک و قوم کا نام روشن کریں اپ کو ترقی کرنے سے اور آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے کامیابی ہمیشہ محنت کرنے والوں کے قدم چومتی ہے زندگی میں اپنے کیریئر میں ہمیشہ اپنی ذہانت اور قابلیت اور محنت پر بھروسہ کریں اور محنت سے جی مت چرائیں یہی اپ کو کامیاب کرے گی انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام اسٹوڈنٹس کو دلی مبارکباد پیش کی اور یونیورسٹی کو مستقبل میں بھی اپنے ادارے کی جانب سے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا

































