“کوہلی اور گائکواڑ کی سنچریاں، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 359 رنز کا ہدف دے دیا”

دوسرے ون ڈے میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی نے اپنی 53ویں ون ڈے سنچری مکمل کی جبکہ رتوراج گائیکواڑ نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کے ایل راہول نے ناٹ آؤٹ 66 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچایا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔