ایشیا میں سمندری طوفان سے ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز

ایشیا میں سمندری طوفان کے باعث اموات کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں، انڈونیشیا میں سب سے زیادہ 604 ، سری لنکا میں 366 جب کہ تھائی لینڈ 176 افراد جان سے گئے جب کہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں شہر، قصبے اور دیہات پانی کی نذر ہوگئے اور ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھے جارہے ہیں۔

انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں سمندری طوفان اور سیلاب نے سیکڑوں افراد کی جان لے لی۔ سیلاب کی نذر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی اور لاپتہ ہیں۔

انڈونیشیا میں 600 سے زیادہ افراد طوفان اور سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں، سری لنکا میں 366 اور تھائی لینڈ میں 176 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ ملائیشیا میں تین افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

طوفان، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 10 لاکھ افراد بے گھر اور لاکھوں گھر تباہ ہوگئے ہیں، لاکھوں بے گھر لوگ موسم کی سختیاں جھیلنے کے ساتھ اپنے لاپتہ پیاروں کے لیے پریشان ہیں۔

حکام کا کہنا ہے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، خدشہ ہے کہ اموات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔