آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2025 کا لفظِ سال ریج بیٹ (Rage Bait) کو قرار دے دیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ریج بیٹ کو 2025 کا لفظِ سال منتخب کیا گیا ہے۔
آکسفورڈ کے لسانی ماہرین نے تین الفاظ کو شارٹ لسٹ کیا تھا، ریج بیٹ، آرا فارمنگ، اور بایو ہیک، تاکہ پچھلے سال کی سماجی اور آن لائن گفتگو کے رجحانات کی عکاسی کی جا سکے۔ فاتح لفظ کو عوامی رائے، تبصروں کے رجحانات اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے لسانی ڈیٹا کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لفظ سب سے پہلے 2002 میں کاروں کی ٹریفک میں ردعمل کے حوالے سے استعمال ہوا تھا، جب کسی ڈرائیور کے اشارے سے دوسرے ڈرائیور کی غصے کی حالت کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
بعد میں یہ لفظ آن لائن سوشل میڈیا پر ایسے مواد کے لیے استعمال ہونے لگا جو جان بوجھ کر اشتعال انگیز، تکلیف دہ یا متنازعہ ہوتا ہے۔
لفظ ریج بیٹ آن لائن مواد جو جان بوجھ کر غصہ یا ناراضگی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ ٹریفک یا انگیجمنٹ بڑھائی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں اس لفظ کے استعمال میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے، ریج بیٹ دو قدیم انگریزی الفاظ کا مرکب ہے ریج (Rage) غصے کا شدید اظہار اور بیٹ (Bait ) پرکشش چیز یا جال کہلاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ لفظ کلک بیٹ کے قریب ہے، مگر اس کا مقصد زیادہ مخصوص اور جارحانہ ہے، جس میں غصہ، اختلاف رائے اور تقسیم پیدا کرنا شامل ہے۔























