خیبرپختونخوا کے سرحدی اضلاع سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے جرگہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

پشاور
خیبرپختونخوا کے سرحدی اضلاع سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے جرگہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تجارتی امور افغانستان و سنٹرل ایشیا چیئرمین شاہد شنواری کر رہے تھے۔ وفد میں واجد علی شینواری سینئر وائس صدر ، حضرت علی شینواری ایگزیکٹو ممبر خیبر چیمبر ، شاہ خالدچیئرمین تحصیل لنڈی کوتل، قدیر اللہ وزیر صدر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، غلام خان بارڈر ، سبحان اللہ صدر کرم چیمبر خرلاچی بارڈر ، چمن بارڈر کے قسیم خان اور دیگر شامل تھے
وفد نے گورنر کو آگاہ کیا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد کی بندش سے خیبرپختونخوا خصوصاً سرحدی اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں، جس کے فوری حل کے لیے حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں امن ہوگا تو کاروبار بھی ترقی کرے گا، بدامنی کے تمام واقعات افغانستان سے جڑے ہیں جبکہ مذاکرات میں بھی افغان انتظامیہ کا رویہ مناسب نہیں تھا، سیکورٹی فورسز، سکول کے طلبہ ، تاجر ، سیاستدان تمام مکاتب فکر دہشت گردی کا شکار ہوئے قیام امن کے لیئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی ضروری ہے امن ہوگا تب ہی کاروبار ہونگے اور معاشی آسودگی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے کاروباری طبقے کے مسائل کا مکمل ادراک ہے۔
گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم سے تاجروں کے جرگہ کی ملاقات کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کریں گے اور بطور وکیل اور پل کا کردار ادا کرینگے۔وفد میں غلام خان ٹریڈ شمالی وزیرستان صدر حاجی ملک عبداللہ خان اور جنرل سیکرٹری قمر زمان معسود بھی موجود تھے
#standwithkp #KhyberPakhtunkhwa #GovernorKP #Pakistan #PPP