عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.70 درہم (206 روپے) فی لیٹر ہو گئی

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سپر 98 پیٹرول 2.70 درہم (206 پاکستانی روپے ) فی لیٹر ہوگیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں نافذ عمل ہوگئی ہیں، عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول 2.70 درہم (206 پاکستانی روپے ) فی لیٹر ہوگیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے، اسپیشل 95 پیٹرول 2.58 درہم (197 پاکستانی روپے) فی لیٹر مقرر ہوگیا۔

ڈیزل کی قیمت 2.85 درہم (218 پاکستانی روپے) فی لیٹر تک بڑھ گئی، ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔