راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، ایک ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار

تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی اور بال کاٹنے کے معاملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد چار مرکزی ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد انیس عرف درانی کو کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد خیبرپختون خوا فرار ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دیگر تین ملزمان اور ثنا نامی لڑکی کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔