غذر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔