جنوب مشرق ایشیائی ملکوں انڈونیشیا ،سری لنکا اور تھائی لینڈ میں سمندری طوفان ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 900سے متجاوزہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد تا حال لاپتہ ہیں۔
انڈونیشیا میں 442، سری لنکا 334اور تھائی لینڈ میں 162سے زائدافراد جان کی بازی ہا ر گئے ۔سری لنکا میں 20 ہزار مکانات تباہ ہوگئے ۔ سری لنکن حکام کے مطابق ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سمندری طوفان دِتوا بھارت کی طرف بڑھنے لگا ۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ 50 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ موسمیاتی اداروں نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
حکومتوں نے ایمرجنسی نافذ کر کے فوج، ریسکیو اداروں اور طبی ٹیموں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔بین الاقوامی اداروں نے بھی متاثرہ ممالک کے لیے ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔























