
جنسی ہراسگی کیس ، صوبائی محتسب کے فیصلے پر عمل درامد کرتے ہوئے لیکچرر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی مجتبی شاہ کو سکرنڈ یونیورسٹی کی ملازمت سے نکال دیا گیا ، وائس چانسلر کا حکم نامہ جاری

تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق کی عدالت کو شکایت موصول ہوئی تھی جس پر فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا تھا فیصلے پر عمل درامد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کی روشنی میں وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بیٹرنری اینیمل سائنسز ڈاکٹر سلیم رضا سمو کے احکامات سے ڈاکٹر علی مجتبی شاہ کو یونیورسٹی کی ملازمت سے نکال دیا گیا ہے ڈاکٹر علی مجتبی شاہ مستقل لیکچرر گریڈ 18 اور اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 19 ایڈہاک کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے ڈاکٹر علی مجتبی شاہ کے خلاف مس این یو کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی محتسب کی عدالت نے علی مجتبی شاہ وہ جرم کا مرتکب قرار دیا اور ملازمت سے برخاستگی اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی یہ رقم صوبائی محتسب افس کے ذریعے متاثرہ خاتون کو ادا کی جائے گی دوسری طرف یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم رضا سمو نے سکرنڈ یونیورسٹی کی ملازمت سے ڈاکٹر علی مجتبی شاہ کو نکالتے ہوئے ان کی ملازمت ختم کر دی ہے جس کا اطلاق 17 اکتوبر 2025 سے کیا گیا ہے























