وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے انڈونیشیا کے نئے قونصل جنرل مدزکر (Mudzakir) کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ کا نئے قونصل جنرل کو سندھ میں تعیناتی پر خوش آمدید
آپ سندھ کو اپنا گھر سمجھیں، وزیراعلیٰ سندھ کا انڈونیشین قونصل جنرل سے مکالمہ
آپ تعیناتی کے دوران باہمی تعاون اور تجارت کے نئے مواقع بڑھائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
ملاقات میں زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
سندھ کے سندھڑی آم انڈونیشیا میں پہلے ہی مشہور ہیں، انڈونیشین قونصل جنرل
انڈونیشیا کو سندھ کے آموں کی برآمد مزید بڑھائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
لاڑکانو کے امرود بھی نہایت لذیذ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
امرود کی انڈونیشیا برآمد پر بھی کام کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
انڈونیشیا کا پام آئل اعلیٰ معیار کا ہے، قونصل جنرل مدزکر
پام آئل، چاول، کافی اور کاکاؤ کی تجارت کے فروغ پر اتفاق
باہمی تجارت اور ترقی پر مل کر کام کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ کی انڈونیشین قونصل جنرل کو پیشکش
تعلیم کے شعبے میں بھی سندھ اور انڈونیشیا کا باہمی تعاون پر اتفاق
انڈونیشین قونصل جنرل کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو قومی دن کی تقریب میں شرکت کی دعوت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈونیشیا کے قومی دن کی دعوت قبول کرلی
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے قونصل جنرل کو اجرک، سندھی ٹوپی اور شیلڈ پیش کی
عبدالرشيد چنا، ترجمان وزیراعلی سندھ
#SindhCMHouse























