جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو پیش کیا۔ عدالت نے اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے فیمارکس دیئے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو 28 اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے محمدعرفان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوا۔ نوجوان کے مرنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کے 4 ساتھی پولیس اہلکار مفرور ہیں۔ اے ایس آئی سرفراز کاننسٹبل وقار ہمایوں اور فیاض وقوعہ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف صدرپولیس نے مقدمہ درج کیاہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments























