
پشاور، 23 اکتوبر 2025
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان جمعرات کی شام گورنر ہاؤس پشاور پہنچے. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر پنجاب کا گورنر ہاؤس پشاور پہنچنے پر استقبال کیا اور بعدازاں ملاقات کی. ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان، گڈ گورننس سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان بین الصوبائی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی. گورنر پنجاب نے اس موقع پر خیبرپختونخوا میں نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، خواتین کی خودمختاری سمیت صنعتی و تجارتی ترقی کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کے اقدامات کو سراہا. ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے.
#standwithkp























