ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی۔

ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی۔
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے میونسپل کمشنر اطہر سعید خان کے ہمراہ ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں چیک تقسیم کئے
ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کی رقم کے چیک تقسیم کئے گئے
ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بروقت ادا کیے جائیں: سید محمد مظفر
ملازمین کے مالی واجبات کی بروقت ادائیگی نہ صرف ہماری ذمہ داری بلکہ اخلاقی فرض بھی ہے: اطہرسعید خان
مورخہ 23 اکتوبر 2025
کراچی( ) ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور میونسپل کمشنر اطہرسعید خان کی زیرِ صدارت ناظم آباد ٹاؤن آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریٹائرڈ ملازمین کے ورثاء میں مالی معاونت اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی مد میں ایک کروڑ سے زائد کی رقم کے چیک تقسیم کئے گئے۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ناظم آباد ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بروقت ادا کیے جائیں۔ جب سے ہمارا ٹاؤن قائم ہوا ہے، ہم نے یہ عزم کیا ہے کہ کسی بھی محکمے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے جائز حقوق کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے۔ آج بھی تقریباً23 ملازمین کے ورثاء میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں، جو کہ ایک تسلی بخش پیشرفت ہے۔ان چیکس میں سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ، پارکس ڈپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین شامل ہیں، جنہیں لیو انکیشمنٹ اور فائنانشل اسسیٹنٹ کی مد میں ادائیگی کی گئی۔میونسپل کمشنر اطہر سعید خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کا بہترین وقت ادارے کی خدمت میں گزارا ہے، لہٰذا ان کے مالی واجبات کی بروقت ادائیگی نہ صرف ہماری ذمہ داری بلکہ اخلاقی فرض بھی ہے۔ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ ہمیشہ اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن نوید حبیب، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین اور اکاؤنٹس آفیسر علی کاظمی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور میونسپل کمشنر اطہرسعید خان نے تمام ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ اپنے عملے کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔
جاری کردہ:۔ فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن