میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے وفد کی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی سے ملاقات، سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیاتفصیلات کے مطابق انجمن اخبار فروش یونین میرپورخاص کی پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی صدر حاجی اقبال نون کی قیادت میں 10 رکنی وفد نے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ بھر کے اخبار فروشوں کو درپیش مسائل، ان کی فلاح و بہبود، سوشل سیکیورٹی اور روزگار کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔وفد میں حیدرآباد یونین کے صدر عامر افضال شاہ،میرپورخاص یونین کے صدر محمد ایوب مہر، ٹنڈوالہیار یونین کے صدر عمران خانزادہ، لاڑکانہ سے نصیر خاور، عمرکوٹ یونین کے صدر غلام مصطفیٰ مہر اور کراچی یونین کے عہدیداران سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو سندھ کی ثقافت کا نمائندہ تحفہ، اجرک بھی پیش کیا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے اخبار فروش برادری کے مسائل کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اخبار فروش محنت کش طبقے کا اہم حصہ ہیں جو عوام تک سچائی اور معلومات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments























