تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے مٹیاری پولیس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے مٹیاری پولیس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔
آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو کی ہدایات پر، ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کے احکامات کے تحت ضلع مٹیاری پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد پولیس ہیڈکوارٹر مٹیاری میں کیا گیا۔
کیمپ میں فاطمی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ماہر ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم نے پولیس جوانوں کے مختلف بلڈ ٹیسٹ، جسمانی فٹنس چیک اپ اور دیگر ضروری طبی معائنے انجام دینے کے بعد جوانوں سے خون کے عطیات حاصل کیے۔
ایس ایس پی مٹیاری کی ہدایات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کی نگرانی آفس سپرنٹنڈنٹ جمیل احمد راجپوت، آر آئی شمس الدین ڈاھری، اور انچارج ویلفیئر فتح علی شہانی نے کی۔ ضلع مٹیاری پولیس کے درجنوں جوانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے جذبۂ انسانیت کے تحت خون کے عطیات دیے۔
ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ نے اس موقع پر خون عطیہ کرنے والے پولیس جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش، تعریفی اسناد (CC-III) سے نوازا
پولیس کا بنیادی مقصد صرف جرائم کا خاتمہ نہیں بلکہ انسانی خدمت اور معاشرتی بھلائی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانا ہے۔
آخر میں ایس ایس پی مٹیاری نے فاطمی فاؤنڈیشن کے نمائندگان اور میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں کے تسلسل کا عزم ظاہر کیا۔