نہاہ چوہان مبینہ قتل کیس چاروں ملزمان عدالت میں پیش معزز عدالت نے تمام ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
نہاہ چوہان مبینہ قتل کیس چاروں ملزمان عدالت میں پیش معزز عدالت نے تمام ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا میرپورخاص محمود آباد تھانے کی حد 18 سالہ نہاہ مبینہ قتل کیس میں گرفتار نہا کی والدہ اشی ۔صائمہ مغل صابر مہر فرحان مغل کو انویسٹیگیشن افیسر انسپیکٹر مومل لغاری کی جانب سے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے 14 دن پولیس ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی جس پر معزز عدالت نے 3 دن کا پولیس ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا نہا مبینہ قتل کیس کے حوالے سے مومل لغاری کا کہنا تھا کہ اس کیس کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے نہا کی دوست کے موبائل کو حاصل کرکے ریکارڈ محفوظ کرلیا گیا ہے جبکہ تحققیات میں ابتک نہا کے والد کا بیان کیا جا چکا ہے ایک سوال کے جواب میں انسپیکٹر مومل لغاری کا کہنا تھا کہ معزز عدالت میں لڑکی کی قبر کشائی اور دیگر تفتیش کے لیے جلد رجوع کیا جائے گا تاہم لڑکی نہا کا موبائل ابتک لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے اور کیس میں مبینہ طور پر سلمان بیگ نامی نوجوان کو جلد تفتیش مین شامل کیا جائے گا یاد رہے کہ اس کیس میں ابتک پولیس کو کوئی کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکیں ناقص تفتیش اور کیس کو مبینہ طور پر کمزور کیا جارہا ہے جبکہ نہا کے ورثاون کی جانب سے کیس درج نا کرانا اور پولیس کی مدعیت میں کیس درج کرانا ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے