کراچی ڈپٹی سیکریٹری منسٹری آف انٹیریئر اینڈ نارکوٹکس کنٹرول مدثر امین قاضی کا فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی کا دورہ

کراچی ڈپٹی سیکریٹری منسٹری آف انٹیریئر اینڈ نارکوٹکس کنٹرول مدثر امین قاضی کا فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول کراچی کا دورہ

کراچی 100 سے زائد فائر فائٹرز کورس کی عملی تربیب کو سراہا گیا،

کراچی (20 اکتوبر 2025) وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے ڈپٹی سیکریٹری مدثر امین قاضی نے فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول گلشن اقبال کراچی کا دورہ کیا، جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کمانڈنٹ سول ڈیفنس محبوب علی شیخ کی جانب سے کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی سیکریٹری مدثر امین قاضی کو “فائر فائٹرز حصہ اول کورس” کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا، جس میں 100 سے زائد نوجوان تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ مدثر امین قاضی نے تربیت حاصل کرنے والے فائر فائٹرز کی محنت اور جذبے کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر صاحبان محمد عارف، انسٹکٹر عمیر عارف کی جانب سے کورس کی تفصیلات پیش کی گئیں، جن میں تربیتی مراحل، حفاظتی اقدامات، اور آگ پر جلد قابو پانے کے ایمرجنسی رسپانس کی مہارتیں شامل تھیں۔

دورے کے موقع پر کمانڈنٹ محبوب علی شیخ کی جانب سے سندھ کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری کو روایتی “اجرک” پہنائی گئی، جسے مدثر امین قاضی نے اعزاز سمجھتے ہوئے قبول کیا۔

یہ دورہ سول ڈیفنس کے جاری تربیتی اقدامات اور وفاقی وزارت کی جانب سے ان کی سرپرستی کا عکاس ہے، جو قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔