کوئٹہ20 اکتوبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے عالمی سطح پر خوشی کا جشن منانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں گورنربلوچستان نے دیوالی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دیوالی امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کا تہوار ہے۔ گورنر مندوخیل نے بلوچستان کی ترقی اور تجارت میں ہندوؤں کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے ملک اور صوبے کی معاشی و تجارتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی میں مسلسل فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں آئندہ بھی اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments























