سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواستگزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنے کی ہدایت کردی

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواستگزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کی سناعت ہوئی۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کریں۔ درخواست پر متعدد اعتراضات ہیں انک تعمیل بھی کی جائے۔ درخواست کے ساتھ انتخابی شیڈول منسلک نہیں کیا گیا کہ انتخابات کب ہیں۔ عدالت نے ضیاء الحسن لنجار کیخلاف اشفاق پنہور ایڈووکیٹ کی درخواست 29 اکتوبر کے لیئے ملتوی کردی۔ اشفاق پہنور ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ضیاء الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں۔ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضیاء الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔ ضیاء الحسن لنجار حکومت سے الاؤنس سمیت دیگر مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ رولز کے مطابق ضیاء الحسن لنجار سندھ بار کونسل انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ضیاء الحسن لنجار کے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں کاغذات مسترد کیے جائیں۔