پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ جناب زمرد خان صاحب ہلال امتیاز، پاکستان سویٹ ہوم اور کیپیٹل سمارٹ سٹی ہسپتال و سمارٹ انسٹیٹیوٹ اف ریہیبلیٹیشن میڈیسن کے تعاون سے(چکری روڈ نیئر راجڑ اسٹاپ) پر سیدہ فاطمہ الزہرہ ہسپتال میں ایک شاندار مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ جناب زمرد خان صاحب ہلال امتیاز، پاکستان سویٹ ہوم اور کیپیٹل سمارٹ سٹی ہسپتال و سمارٹ انسٹیٹیوٹ اف ریہیبلیٹیشن میڈیسن کے تعاون سے(چکری روڈ نیئر راجڑ اسٹاپ) پر سیدہ فاطمہ الزہرہ ہسپتال میں ایک شاندار مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ کیمپ خاص طور پر علاقے کے معذور افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لگایا گیا تھا۔
کیپیٹل سمارٹ سٹی اسپتال اور سمارٹ انسٹی ٹیوٹ آف ریہیبلیٹیشن میڈیسن (SIRM) کے ماہر ڈاکٹرز نے خصوصی طور پر معذوری کی بحالی اور مختلف امراض کا معائنہ کیا۔
کیمپ میں علاقے بھر سے آئے سینکڑوں مریضوں کو گردن، کمر، جوڑوں کے درد، فالج، لقوہ، بچوں کی پیدائشی معذوری، اور اعصابی تکالیف سمیت دیگر امراض کا مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔
اس پروقار تقریب میں
سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم جناب زمرد خان ہلال امتیاز ،
چئیرمن میں الپیال ویلفیئر ٹرسٹ برگیڈئیر ریٹائر جاوید خان الیپال ۔
وائس چیئرمین چوہدری حق نواز ۔
جنرل سیکٹری الپیال ویلفیئر ٹرسٹ اور سرپرست اعلیٰ چوہدری ظفر اقبال،
جبکہ ٹریسٹیز میں
کیپٹن رفعت خان، کرنل خالد خان،
پاپا جانی سکالرشپ ہولڈرز (روالپنڈی میڈیکل کالج ، فیڈرل میڈیکل کالج اسلام آباد کے سٹوڈنٹس اور تمام سینیٹر ڈاکٹر حضرات و سٹاف نے شرکت کی۔
اس اقدام کا مقصد مستحق افراد اور معذور کمیونٹی کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔
علاقے بھر سے آئے ہوئے عوام نے اس شاندار کیمپ کو خراج تحسین پیش کیا اور زمرد خان صاحب کی کاوشوں کو سراہا
عوام نے بتایا کہ ہم جب بھی یہاں آتے ہیں بہترین علاج معالجہ میسر ہوتا ہے